سی پیک منصوبے گرین سرمایہ کاری کو راغب کررہے ہیں، رپورٹ۔
.
چائینہ سینٹرل یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس (سی یو ایف ای) کے بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ آف گرین فنانس (آئی جی ایف) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت گرین پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں ماحولیاتی پائیدار منصوبوں کو متعارف کرانے پر سی پیک کی تعریف کی گئی ہے۔ اس نے سی پیک کے تحت گرین پراجیکٹس کی نشاندہی کی ہے جن میں صوبہ پنجاب میں 900 میگاواٹ فوٹو وولٹک پاور پلانٹ (آن گراؤنڈ) ، داؤد ونڈ پاور پراجیکٹ ، 30 میگاواٹ پی وی پلانٹ ، این جے ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن شامل ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…