سی پیک میں توسیع کا سلسلہ جاری۔ وزیر اعظم پاکستان 18 نومبر کو سی پیک سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
.
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 18 نومبر کو راشکئی ”چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سٹی پر کام کا افتتاح کریں گے۔ اس سٹی میں تعلیم اور تجارتی زون ، عوامی عمارتوں ، اپارٹمنٹس جیسی متعدد سہولیات میسر ہوں گی۔نیز اس میں گولف کورسز ، تھیم پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی شامل ہونگے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ شہر متعدد صنعتی یونٹوں کی بھی میزبانی کرے گا جو روزگار کے مواقعوں کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب کرے گا اور مقامی لوگوں کی سماجی و معاشی تقدیر بدل جائے گی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…