سی پیک میں تیسرے ملک کی شمولیت کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے،میگا پراجیکٹ کا سفر تیزی سے جاری۔
۔
چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنعتی مبصرین نے کہا ہے کہ سی پیک نے جنوبی ایشیائی ممالک میں بھرپور منصوبوں کے ذریعے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں، کئی دوسرے ممالک کے سرمایہ کار بھی اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ ان کا مزیدکہنا ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور جرمنی نے سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انڈونیشیا کی متعدد کمپنیاں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ اس کے علاوہ، ستمبر 2020ء میں علامہ اقبال سپیشل اکنامک زون میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان گلاوز کے مشترکہ منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…