سی پیک میں چینی سرمایہ کاری محفوظ ہے،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری محفوظ ہے اور اس نے ملک میں سرمایہ کاری سے لاکھوں ڈالر منافع کمانے کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل وِن-وِن صورتحال پر مبنی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے سیکورٹی بڑھائی گئی ہے اور اس سے وہ اپنے منصوبے بروقت مکمل کر سکیں گے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…