Home Latest News Urdu سی پیک نےعلاقائی روابط کے فروغ اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا،سپیکر قومی اسمبلی
Latest News Urdu - January 17, 2023

سی پیک نےعلاقائی روابط کے فروغ اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا،سپیکر قومی اسمبلی

.

 

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے جبکہ یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن بھی ہے ۔نیز سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کی پائیدار ترقی کے عالمی اہداف ایس ڈی جیز کے حصول میں معاون ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائینیز سی پیک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ڈی جیز ترقیاتی اہداف پر 2022 رپورٹ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ۔سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔سی پیک ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبہ کا پائلٹ پروجیکٹ ہے۔چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا

 

Comments Off on سی پیک نےعلاقائی روابط کے فروغ اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا،سپیکر قومی اسمبلی

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…