Home Latest News Urdu سی پیک نےگزشتہ 9سالوں میں 190,000 ملازمتیں پیدا کیں،ترجمان،این ڈی آر سی،چین
Latest News Urdu - November 21, 2022

سی پیک نےگزشتہ 9سالوں میں 190,000 ملازمتیں پیدا کیں،ترجمان،این ڈی آر سی،چین

.

چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ترجمان مینگ وی کے مطابق گزشتہ نو سالوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بدولت 190,000 ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوز کا ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پر مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) جس کے تحت گوادر پورٹ، توانائی، انفراسٹرکچر اور صنعتوں میں تعاون پر توجہ مرکوز ہے اور اسے چین اور پاکستان نے 2013 میں قائم کیا۔مزید برآں،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت، سماجی ترقی، لوگوں کی معیارِ زندگی میں بہتری، سائنس اور ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کو بھی شامل کرکے تعاون کے سلسلے کو مزید وسعت دینے کے لیے پُر عزم ہیں۔

Comments Off on سی پیک نےگزشتہ 9سالوں میں 190,000 ملازمتیں پیدا کیں،ترجمان،این ڈی آر سی،چین

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …