Home Latest News Urdu سی پیک نے ترقی کی نئی راہیں ہموار کیں،گورنر پنجاب
Latest News Urdu - September 27, 2022

سی پیک نے ترقی کی نئی راہیں ہموار کیں،گورنر پنجاب

.

فارن سروس اکیڈمی میں کورس کرنے والے آسیان ممالک کے محکمہ خارجہ کے افسران کے وفد نے گورنر بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر عاصمہ ربانی، ڈائریکٹر (پروگرام) فارن سروسز اکیڈمی وفد کی قیادت کر رہی تھیں۔ اس موقع پر گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آسیان کے رکن ممالک برونائی، ڈیموکریٹک ریپبلک آف لاؤس، میانمار اور ویتنام کے ساتھ ہمیشہ قریبی اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسیان روابط کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک جاری ترقیاتی میگا پراجیکٹ ہے اور حکومت سی پیک کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments Off on سی پیک نے ترقی کی نئی راہیں ہموار کیں،گورنر پنجاب

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…