سی پیک نے صنعتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
.
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے شائع کردہ لیبر فورس سروے (ایل ایف ایس) کے مطابق صنعتی شعبے نے گزشتہ تین سالوں میں کثیر نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ سروے کے مطابق پاکستان کی معیشت نے گزشتہ تین سالوں میں 55 لاکھ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ صنعتی شعبے میں مجموعی 5.5 ملین میں سے 2.5 ملین ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ زراعت میں مجموعی طور پر 1.4 ملین روزگار کے مواقع پیدا ہوئے جبکہ 1.7 ملین خدمات کے شعبے میں فراہم کی گئی۔ ماہرین کے مطابق سی پیک نے پاکستان کے صنعتی شعبے کی ترقی میں براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں صنعت کاری سے ملک بھر میں تقریباً 475,000 براہ راست اور 10 لاکھ بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






