سی پیک نے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ہے،وزارت توانائی
.
وزارت توانائی کے مطابق سی پیک کے توانائی منصوبوں نے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کا آغازکر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2013 سے 2018 تک نیشنل گرڈ سسٹم میں 11,650 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی۔ اس دوران ملک میں پہلی بار مقامی تھر کول پر مبنی منصوبوں پر کام شروع ہوا۔ وزارت کے مطابق سی پیک نے تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا۔ اس میں مزیدکہا گیا ہے کہ تھر کول پاور پراجیکٹ 660 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ پہلے ہی کم لاگت بجلی فراہم کر چکا ہے۔ 884 میگاواٹ کے سکی کناری ہائیڈل پراجیکٹ پر کام 2018 میں شروع ہوا اور 2024 میں فعال ہونے کی امید ہے۔ اسی طرح 720 میگاواٹ کا کروٹ پراجیکٹ پر 2017 میں کام کا آغازکیا گیا اور جولائی میں نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…