سی پیک نے گلگت بلتستان کیلئے نئے مواقع پیدا کیے :صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کا بازار گرم ہے ، کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی اہم ضرورت ہے ، جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ترقی اور روزگار کے نئے دروازے کھول دئیے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائی سنگھ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، شاندار استقبال
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے (آئی ڈی سی پی سی) کے وزیر لیو ہائی سنگھ پاکستان …





