سی پیک نے 8 اہم ترین شعبوں پرمثبت اثرات مرتب کیے ہیں،انعام الحق۔
.
ایک اہم تجزیہ کار انعام الحق نے سی پیک منصوبوں کے تحت پیشرفت ہونے والے آٹھ اہم ترین شعبوں پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے جن شعبوں کی نشاندہی کی ہے ان میں سب سے پہلےمربوط نقل و حمل کا نظام؛ اس بنیادی شعبےکے تحت پانچ روڈ پروجیکٹس اور دو ریل منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اندرون شہر ماس ٹرانزٹ سکیمز اور چار صوبائی منصوبے گوادر ماسٹر پلان کے علاوہ مغربی روٹ کے تحت چھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ دوسرا شعبہ انفارمیشن نیٹ ورک کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ اس میں 820 کلومیٹر طویل سرحد پار آپٹیکل فائبر کیبل شامل ہے جو گلگت بلتستان (جی بی) اور کے پی پی کو ملاتی ہے جو پہلے ہی 2018 میں شروع ہوا ہے۔ تیسرا توانائی کا شعبہ ہے جس نے پہلے ہی نیشنل گرڈ میں 11,000 میگاواٹ بجلی شامل کردی ہے۔ چوتھا شعبہ تجارت اور صنعتی پارکس کا ہے جو 2030 تک مکمل ہوجائیں گے۔ پانچواں اور چھٹا بنیادی شعبہ’زرعی تعاون’ اور ‘سیاحت’ جن کے ثمرات 2030 تک شروع ہونگے جبکہ ساتواں شعبہ سماجی ترقی کا ہے جو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے جڑا ہوا ہے۔آٹھواں شعبہ مالی تعاون کا ہے جو جے سی سی کے ذریعہ تیز رفتاری سے انجام دیا رہا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …