Home Latest News Urdu سی پیک پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف۔
Latest News Urdu - August 15, 2022

سی پیک پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف۔

Enter Your Summary here.

وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی میڈیا کو دیئے گئےانٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک نے تیزی سے اور قابل تعریف ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران سی پیک نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی مشکلات کو کم کرنے اور طویل مدتی اقتصادی جدید کاری کے لیے بنیاد بنانے میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سی پیک کی افغانستان تک توسیع کی حمایت کرتا ہے کیونکہ اس سے علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کی ہے اورتائیوان کو چین کا اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ قرار دیا ہے۔

Comments Off on سی پیک پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…