سی پیک پاکستانی عوام کی توقعات کا حامل ایک انمول منصوبہ ہے۔ شبلی فراز۔
.
وزیر اطلاعات و نشریات سید شبلی فراز نے واضح طور پر کہا کہ کوئی سازش چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے کسی ایک پارٹی کی سطح پر نہیں دیکھا جانا چاہئے کیونکہ یہ پاکستان اور چین یعنی دو حکومتوں اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین مضبوط قربت کا مظہر ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوچکے ہیں۔ سی پیک کامیابی کے ساتھ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور اب یہ ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔
Comments Off on سی پیک پاکستانی عوام کی توقعات کا حامل ایک انمول منصوبہ ہے۔ شبلی فراز۔