سی پیک پاکستانی کی معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
.
پاکستان کے ایک انگریزی روزنامہ کے صحافی ضیا تنولی لکھتے ہیں کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے سبب اقتصادی ترقی اور بین علاقائی روابط کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں اور خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے، صنعتی اور سماجی و اقتصادی ترقی ممکن ہوئی ہے۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ گوادر میں سی پیک کے تحت متعدد سماجی بہبود کے پروگراموں کا آغاز ہواہے جیسے گوادر ویمنز ایمپلائمنٹ ڈویلپمنٹ سینٹر جس کا مقصد خواتین میں مہارتوں میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ کرناہے۔ چین کی اب تک کی جانے والی سرمایہ کاری اور تعاون قابلِ تعریف ہے جس نے پاکستان کی اقتصادی، تکنیکی اور سماجی ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ سی پیک چین کا واحد اقدام نہیں بلکہ دونوں دوست ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ سی پیک کو تمام شہریوں کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…