Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - April 21, 2024

سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ۔ تفصیلات  کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں جہاں چین نے اپنی معاشی ترقی کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے وہی چینی ثقافت اور چینی زبان دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔ پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

Comments Off on سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔