سی پیک پاکستان میں تعمیر وترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کا موجب بن رہا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید
.
سینیٹ کی کمیٹی برائے امورخارجہ اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو دیئے گئےانٹرویو میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے آغاز کیے گئے بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبہ سی پیک نے حقیقی معنوں میں پاکستان میں مثبت تبدیلی لائی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پراجیکٹس میں 75 ہزار پاکستانیوں کوملازمتیں ملی ہیں۔ چین میں 28 ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں اور چین نے گوادر پورٹ تعمیر کی اور اس کا انتظام اس وقت ایک چینی کمپنی کے پاس ہے۔ مزید برآں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک ہویا کووِڈ-19 کی وبائی بیماری، دفاع کا شعبہ ہو یا سفارت کاری، چین وہ واحد ملک تھا جس نے پاکستان کو بھرپور مدد فراہم کی۔ سینیٹر مشاہد حسین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت کو واضح حکمت عملی کے ساتھ پرعزم رہنما کے طور پر سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں چین اب گلوبلائزیشن، موسمیاتی تبدیلی، سماجی اقتصادی ترقی اور بی آر آئی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …