Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان میں صنعتی انقلاب کا موجب بنے گا۔
Latest News Urdu - September 14, 2020

سی پیک پاکستان میں صنعتی انقلاب کا موجب بنے گا۔

.

چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ سی پیک کا آغاز باہمی تعلقات میں ایک اہم تاریخی سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ سی پیک پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی شاہ نے آگاہ کیا ہے کہ حکومت سی پیک کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کہا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ 2030ء تک 20 سے زیادہ سیلز کے قیام کے ذریعے صنعتی ترقی کو فروغ دے گا۔ دریں اثنا لاہور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی علاقوں کے ذریعے سے صنعتی انقلاب کی نشاندہی کی ہے۔

Comments Off on سی پیک پاکستان میں صنعتی انقلاب کا موجب بنے گا۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔