سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے،وزیر منصوبہ بندی و ترقی
.
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہےکہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں جو خطے میں سرمایہ کاری کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں چین پاکستان خلائی تعاون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہونے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب کوئی ملک پاکستان میں ایک ڈالر کی بھی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا تو چین نے سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی جس سے دنیا کو یہ پیغام ملا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …