سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوا ہے،پاکستانی سفیر معین الحق۔
.
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے بی آر آئی ایمبیسیڈر انٹرویو پروگرام کے سربراہ اور بی آر آئی انیشی ایٹو پر گلوبل لیڈرز کے مصنف سن چاو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہواہےجس میں صنعت، زراعت پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ یہ ٹیکنالوجی،سیاحت اور ملک کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پراجیکٹ دور افتادہ علاقوں کی ترقی اور لوگوں کے روزگار کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔انہوں نے سی پیک کو پاکستان کے لیے ایک تبدیلی کا حامل منصوبہ قرار دیا اور خطے کو حاصل ہونے والے بی آر آئی کے ثمرات پر روشنی ڈالی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…