سی پیک کاٹن کی تحقیق کے لئے نئی راہ ہموار کر رہی ہے، ڈاکٹر محمد تالپور۔
.
پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے نائب صدر ڈاکٹر محمد علی تالپور نے کہا ہے کہ سی پیک جدید سائنسی خطوط پر پی سی سی سی کو مستحکم کرنے کے لئے کاٹن کی تحقیق اور ترقی کی نئی راہ ہموار کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائن کی تحقیق کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سی سی آر آئی) کے تحت ملتان میں ایکسلینس لیبارٹری کا جدید بائیوٹیکنالوجی سنٹر بھی قائم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کاٹن لیف کرل وائرس پر قابو پانے کے لئے تحقیق کے لئے چین سے تکنیکی مدد بھی حاصل کرے گا۔ڈاکٹر محمد علی تالپور نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے پاکستانی کسانوں کو بھی مدد ملے گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…