سی پیک کا دس سالہ سفر: سی پیک نے پاکستان میں 155,000 ملازمتیں پیدا کیں۔
۔
چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نےگزشتہ دہائی کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سال 10ویں سالگرہ کی تکمیل پر سی پیک نے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ پاکستان میں مقامی آبادی کے لیے 155,000 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔این ڈی آر سی نےسی پیک کے ثمر آور نتائج پر روشنی ڈالی جس میں گوادر پورٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ توانائی، انفراسٹرکچر اور صنعت کے شعبوں میں مختلف باہمی تعاون کے اقدامات شامل ہیں۔