سی پیک کا دوسرا مرحلہ خوش اسلوبی سےآگے بڑھ رہا ہے۔
Enter Your Summary here.
سی پیک کا دوسرا مرحلہ بغیر کسی تاخیر کے خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق حکومتِ پاکستان سی پیک اتھارٹی بل 2020ءپر کام کر رہی ہے تاکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت مل سکے اور سی پیک کے تحت منصوبوں پر آسانی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء میں پالیسی میں تبدیلی سی پیک کے لئے فائدہ مند ہوگی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ زرعی اور صنعتی تعاون کے علاوہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی علاقے برآمدات کو فروغ دیں گے جس سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…