سی پیک کا دوسرا مرحلہ زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے میں نہایت معاون۔
Enter Your Summary here.
حکومتِ پاکستان زراعت کے شعبے کو جدید رجحانات سے روشناس کرنے کے ذریعے سےکاشتکاروں کےمعیارِ زندگی کو بہتر بنانےاور قومی معیشت میں اس کے مثبت اثرات کو بڑھانے کے لئے خاص توجہ دے رہی ہے کیونکہ زراعت قومی معیشت پر اثرانداز ہونے والاسب سے بڑا شعبہ ہے۔واضح رہے کہ زراعت میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تکنیکی ترقی بہت ضروری ہے۔ وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے بتایا ہے کہ چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر اتفاقِ رائےکیا ہے۔ سی پیک کے تحت دوطرفہ زرعی تعاون سے کپاس کی پیداوار سے متعلق امور کو حل کیا جائے گا اور پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔