سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے نہایت موزوں.
Enter Your Summary here.
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جِنگ نے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) عاطف آر بخاری سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات کے دوران سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دوطرفہ صنعتی تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس دوران بی او آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سی پیک کی بروقت تکمیل بین الاقوامی تعاون کی ایک مثال قائم کرےگی۔واضح رہے کہ فرسٹ ہینڈ پلان اور صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے کو مئی 2020 کے آخر تک حتمی شکل دی جائے گی جبکہ صنعتی تعاون سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام جون 2020 کے وسط تک لایا جائے گا۔ دریں اثناچینی صوبہ ژی جیانگ کے محکمہ تجارت نے دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے لئے ایک آن لائن ایکسپو کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …