سی پیک کا روشن پہلو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل۔۔۔۔یاؤ جنگ۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے سی پیک منصوبہ کے خلاف پروپیگنڈا کے تدارک اور سی پیک منصوبہ کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے حوالے پاکستان کےذرائع ابلاغ کے تعمیری و اصلاحی کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے اس دوران انکا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں ذرائع ابلاغ قومی مفاد عامہ کے تحفظ کے لئے اہم کردار کرتے ہیں اور پاکستانی ذرائع ابلاغ اپنی قومی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے اپنی خدمات بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ اس تقریب میں آئی پی ڈی ایس کے صدرفرحت آصف،ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن شاہینہ شاہد،پی ٹی وی کے پروگرام سی پیک ٹائم کی اینکر پرسن تانگ ٹیان رو اور دفاعی تجزیہ نگار سلطان ایم حالی نے بھی ذرائع ابلاغ کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…