سی پیک کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح اگلے ماہ ہوگا،وفاقی وزیر اسد عمر۔
.
پاکستان کے وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی،ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کا اگلے ماہ باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کے سی آر کراچی میں 43 کلومیٹر طویل ماس ٹرانزٹ الیکٹرانک سسٹم ہے جو ماحولیاتی لحاظ سے بھی موزوں ہے۔علاوہ ازیں،اسدعمر نے پاکستان ریلوے کو ہدایت کی ہےکہ تقریب کے تمام ضروری انتظامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور شرکاء کو آگاہ کیا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک انقلاب برپا کرے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






