سی پیک کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال میں علاقائی معاشی نمو کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی۔
Enter Your Summary here.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون سے متعلق ایک اعلی سطحی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ اس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی معاشی سست روی سے نمٹنے کے لئے سی پیک نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اور سی پیک علاقائی معاشی نمو اور استحکام کو تیز کرنے کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔ نیزوزیر خارجہ نے سی پیک کے کامیاب نفاذ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ضروری اقدامات اٹھارہے ہیں۔ دریں اثناء ایک دوسری بریفنگ میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے سی پیک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …