Home Latest News Urdu سی پیک کو کامیاب بنانے کے لیے افغانستان میں استحکام نہایت ضروری ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔
Latest News Urdu - August 24, 2021

سی پیک کو کامیاب بنانے کے لیے افغانستان میں استحکام نہایت ضروری ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

.

علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل ویبینار کے دوران سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہےکہ افغانستان کو بی آر آئی کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر میں شامل کرنےکے لیے وسیع اتفاق رائے موجود ہے۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں آگاہ کیا کہ افغان سرزمین سرحد پار دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال نہیں ہو۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان خاص طور پر افغانستان کے حالات کو مستحکم کرنے کا انتظار کر رہا ہے تاکہ سی پیک کنکٹیویٹی لنک کو وسطی اور جنوب مغربی ایشیا تک مکمل کیا جا سکے۔ اس ورچوئل مکالمہ میں ایران ، پاکستان اور ترکی کے ماہرین نے شرکت کی۔

Comments Off on سی پیک کو کامیاب بنانے کے لیے افغانستان میں استحکام نہایت ضروری ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…