سی پیک کی بدولت سندھ میں کثیرسرمایہ کاری ہورہی ہے،صوبائی وزیر
.
سی پیک انڈسٹریل کوآپریشن بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کےصوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سرحدوں سے ماوراکاروباری سرگرمیوں پر یقین رکھتی ہے اور سی پیک کے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کو ترغیب دی گئی ہے اور خاص طور پر کیٹی بندر پاور پراجیکٹ مکمل ہے۔ پورے صوبے میں 25,900 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کا نیٹ ورک پھیلا گیا ہے اور اس روڈ نیٹ ورک نے روزگار کے مواقعوں، زرعی ترقی، سیاحتی اور سفری سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی حکومت سندھ کی صنعتی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز جیسے دھابیجی خصوصی اقتصادی زون اور خیرپور خصوصی اقتصادی زون کے علاوہ سندھ انڈسٹریل ٹریڈ اسٹیٹس قائم کر رہی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …