سی پیک کی کامیابی سے تکمیل دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند،کووڈ-19ویکسین کاتحفہ دینے پر شکریہ۔آرمی چیف۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے دوران آرمی چیف نے آزمائش کی ہر گھڑی میں چین کی غیر متزلزل پاکستان کی حمایت کی تعریف کی اور چین کی جانب سے پاک آرمی کو ویکسین کی 0.5 ملین خوراکیں تحفے میں دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کی تکمیل کو دونوں ملکوں کے لئے فوائد کا حامل قرار دیا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں سراہا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …