Home Latest News Urdu سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے تحت دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد۔
Latest News Urdu - July 24, 2023

سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے تحت دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد۔

.

سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے تحت چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ( بی آر آئی) کے وژن سے حقیقت تک کی دہائی‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز اسلام آباد میں ہوا۔ کانفرنس کا انعقاد وزارت منصوبہ بندی اور جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے تعاون سے کیا ہے۔ کانفرنس کا مقصد سی پیک اور بی آر آئی کے اقتصادی، سماجی، ماحولیاتی اور جغرافیائی سیاسی اثرات سے متعلق نظریات اور بصیرت کا تبادلہ کرنے کے لیے پالیسی سازوں، اسکالرز، پریکٹیشنرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا ہے۔کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال اور چینی ناظم الامور پینگ چن ژو ہیں۔ کانفرنس کے تحت مختلف سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں اہم پالیسی ساز سی پیک کا وسیع جائزہ لے رہیں ہیں۔

Comments Off on سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے تحت دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…