Home Latest News Urdu سی پیک کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹس کے سبب مقامی آبادی کو باالواسطہ 85,000 سے زائد روزگار کے مواقع میسر آئے، پاکستان اکنامک سروے۔
Latest News Urdu - June 12, 2020

سی پیک کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹس کے سبب مقامی آبادی کو باالواسطہ 85,000 سے زائد روزگار کے مواقع میسر آئے، پاکستان اکنامک سروے۔

Enter Your Summary here.

سی پیک نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیاہے۔ پاکستان اکنامک سروے (پی ای ایس)20-2019 کے مطابق سی پیک کے ارلی ہاویسٹ منصوبوں نےمقامی لوگوں کے لئے باالواسطہ 85,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کیں ہیں۔ نیز سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونے کےکثیر امکانات موجود ہیں۔جبکہ صنعتی یونٹوں کی ترقی اور تکنیکی تعاون کو سی پیک کے دوسرے مرحلے میں خاص ترجیح دی جائے گی۔ پاکستان اکنامک سروے نے گوادر بندرگاہ کی اہمیت کو بھی واضح طور پر اجاگر کیا ہے۔ جس میں گوادر بندرگاہ کو عالمی معیار کا سمندری مرکز بننے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں مزید برآں اس سے علاقائی رابطہ سازی کو بھی فروغ ملے گا اور اس کی مدد سے پاکستان کی معاشی نمو میں تیزی آئے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان اکنامک سروے میں سی پیک سے منسلک روڈ منصوبوں کے عمل میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے کردار کو سراہا گیا ہے جبکہ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سی پیک مغربی روٹ پر عملدرآمد کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ اس سروے میں سی پیک سے منسلک منصوبوں کی نمایاں پیشرفت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سی پیک سے منسلک پن بجلی اور کوئلہ پر محیط منصوبے ترقی کے پیشگی مراحل پر ہیں اور 22-2020کے دوران یہ تکمیل کے مرحلے کو پہنچیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …