سی پیک کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لئے راولپنڈی رنگ روڈ نہایت اہمیت کا حامل۔
.
گوادرپرو کی ایک رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ کو ہکلہ ڈی آئی خان (ایم-14) انٹرچینج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جس سے کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوگی اور سی پیک روٹ پر صنعتی سازوسامان کی نقل و حمل میں مدد ملے گی۔ یہ سڑک اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جائے گی اور پھر سنگجانی انٹرچینج کے قریب سے گزرتے ہوئے مارگلہ روڈ کی طرف جانے کے لئے سی پیک کے مشرقی روٹ کے آس پاس اختتام پذیر ہوجائے گی۔ اس منصوبے کے آٹھ مختلف مقامات پر انٹر چینجز ہونگے جن میں ریڈیو پاکستان ، راوت ، چک بیلی ، اڈیالہ ، چکری ، ایم 2 موڑ ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سنگجانی شامل ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …