Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کا سفر کووڈ-19 سے قطع نظر خوش اسلوبی سےآگے بڑھ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔
Latest News Urdu - January 23, 2022

سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کا سفر کووڈ-19 سے قطع نظر خوش اسلوبی سےآگے بڑھ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔

.

میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کووڈ-19 وبا اور چینی کارکنوں کی سیکیورٹی خدشات کے باعث سی پیک کی سست روی سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بڑے منصوبے کووڈ-19 وبا سے قطع نظر خوش اسلوبی سےآگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت وضع کیے گئے 27 منصوبوں پر روشنی ڈالی جو عمل درآمد اور تیاری کے مختلف مراحل میں تھے اور سی پیک کے دائرہ کار کو بڑھا کر زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور آئی ٹی تعاون کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم خان 3 فروری سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کی قیادت سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔

Comments Off on سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کا سفر کووڈ-19 سے قطع نظر خوش اسلوبی سےآگے بڑھ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…