Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت تھر بلاک ون مائننگ پراجیکٹ میں 1100 سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان۔
Latest News Urdu - August 28, 2020

سی پیک کے تحت تھر بلاک ون مائننگ پراجیکٹ میں 1100 سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان۔

Enter Your Summary here.

سی پیک بِلا کسی تاخیر کے ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ سی پیک کے تحت شنگھائی الیکٹرک کے ذریعہ تھر بلاک ون کان کنی منصوبے کے تحت مختلف زمروں میں 1100 سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ جو مقامی افراد معیار اور قابلیت کے تحت اہل ہوں گےانہیں ملازمتوں میں خاص ترجیح دی جائے گی ۔ دریں اثنا وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت تھر بلاک ون مائننگ پراجیکٹ میں 1100 سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…