سی پیک کے تحت جوائنٹ ورکنگ گروپ برائےسائنس و ٹیکنالوجی کےابتدائی اجلاس کا انعقاد۔
Enter Your Summary here.
سی پیک کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق حالیہ عرصے میں قائم مشترکہ ورکنگ گروپ نے پاکستان میں کووڈ-19کے سبب پیدا آزمائشوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ابتدائی اجلاس کا انعقاد کیا۔واضح رہے کہ صدرِ پاکستان عارف علوی کے کووڈ-19 کے تناظر میں اظہارِ یکجہتی کے لئے گزشتہ دورہ چین کے دوران اس نئے جوائینٹ ورکنگ گروپ کا اعلان کرکے سی پیک فریم ورک میں شامل کیا گیا تھا۔ جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت پر جوائینٹ ورکنگ گروپس کے قیام کے لئےمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے بعد سی پیک کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپوں کی تعداد دس تک بڑھا دی گئی ہے۔یاد رہے کہ نئے قائم کردہ دو جوائینٹ ورکنگ گروپس کے علاوہ منصوبہ سازی ، توانائی ، ٹرانسپورٹ ، اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں آٹھ ورکنگ گروپس پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…