Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستانی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے،احسن اقبال
Latest News Urdu - October 7, 2022

سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستانی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے،احسن اقبال

۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کے زیر اہتمام چائنا سٹڈی سینٹر اور سی آئی آئی ٹی اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) سے گلوبل سیکورٹی انیشیٹو (جی ایس آئی) تک” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اقتصادی استحکام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت بننے والے خصوصی اقتصادی زونز برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) معاشی استحکام کے بغیر حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کو اپنی معیشت کو ترقی دینے کا منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے ممالک سی پیک میں شمولیت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Comments Off on سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستانی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے،احسن اقبال

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …