سی پیک کے تحت دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے نئے چینی سفیر کا متنوع تجربہ کارآمد ثابت ہوگا۔
.
تجارت اور کامرس میں کمال مہارت رکھنے کے حوالے سے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھا کر معاشی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔ اس منصوبے میں ان کے کردار کے آغاز کے بعد سی پیک کی معاشی جہت کو مزید تقویت ملے گی۔ اس سے قبل وہ آفس آف دی فارن ٹریڈ اینڈ اکنامک کوآپریشن ڈپارٹمنٹ، آسیان ممالک،ہانگ کانگ،مکاؤ اورگوانگ ژویانگ خودمختار خطے کے تائیوان ڈویژن آف دی ڈپارٹمنٹ آف کامرس میں کام کر چکے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






