Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت رابطہ کاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔
Latest News Urdu - March 20, 2021

سی پیک کے تحت رابطہ کاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

.

نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ آنے والی دہائی میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لئے مختلف ممالک اور خطوں کے ساتھ رابطہ کاری نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا بی آر آئی جس کا سی پیک ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے رابطہ کاری کو بھرپور طور پر فروغ دےرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو نظم و ضبط کا حامل ایک نیشنل آرڈر کی ضرورت ہے جو ایک متحرک اورخوشحال  معاشرے کے مقابلے میں تشکیل پانے والی ریاستی حکمرانی کے مابین پائے جانے والے فرق کو ختم کر سکے اور خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین کے لئے ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار کر سکے۔ سینیٹر مشاہد حسین نے مستقبل کےچیلنجوں کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس خطے میں واقع ہے اس کے دو متضاد وژن موجود ہیں۔

Comments Off on سی پیک کے تحت رابطہ کاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔