Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت رشکئی سپیشل اکنامک زون معاہدے پر رواں ماہ دستخط ہوں گے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔
Latest News Urdu - August 7, 2020

سی پیک کے تحت رشکئی سپیشل اکنامک زون معاہدے پر رواں ماہ دستخط ہوں گے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔

.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ویبنار کے دوران رشکئی سپشل اکنامک زون کے لئے ترقیاتی معاہدے پر اگست کے تیسرے ہفتے میں دستخط ہونے کی اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت مذکورہ منصوبے کے لئے کاروباری برادری کے جوش و خروش اور عزم کا بھی تذکرہ کیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا ہے کہ دھابیجی سپیشل اکنامک زون کے لئے بولی بھی کچھ دن میں شروع ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونزخاطر خواہ طور پر سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے جو پاکستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دے گا۔

Comments Off on سی پیک کے تحت رشکئی سپیشل اکنامک زون معاہدے پر رواں ماہ دستخط ہوں گے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …