Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کووڈ-19 کی وباسے قطع نظر ترقی کی راہ پر گامزن۔
Latest News Urdu - May 3, 2020

سی پیک کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کووڈ-19 کی وباسے قطع نظر ترقی کی راہ پر گامزن۔

Enter Your Summary here.

چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کاکووڈ-19 کے پھیلنے کے سبب پیدا صورتحال میں بھی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کو خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹ کے طور پر تیار کیا جارہا ہے اور 2022 کے آخر تک شیڈول کے مطابق یہ مکمل ہوگا۔ پن بجلی کے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی صنعتی اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔
دریں اثناحکومت سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) پر کام کو تیز کرنے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی پیک کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) پر کام کو تیز کریں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی صنعتی علاقوں کی ترقی سے نئی ​​ٹیکنالوجیز پاکستان کا رخ کریں گی اور ملک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …