سی پیک کے تحت صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے، میاں اکرم فرید۔
.
فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لئے حکومت کے پاس بہترین آپشن سی پیک کے تحت صنعتی کاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی صنعتوں کو مشترکہ سرگرمیوں اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے ذریعے سے وسعت دینے کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے صنعتی یونٹوں کی اپ گریڈیشن کے لئے صنعتی مشینری ، پلانٹس اور آلات کی درآمد پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی کو کم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی مہارتوں کی ترقی کو وسعت دینے میں تعاون کرنا چاہئے جو سی پیک سے متعلق منصوبوں کے تحت پہلے سے جاری ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …