Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت منصوبوں میں ماحولیاتی و حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
Latest News Urdu - March 27, 2023

سی پیک کے تحت منصوبوں میں ماحولیاتی و حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

۔

پائیدار ترقی پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی ) ڈبلیوڈبلیوایف پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں میں ماحولیاتی و حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی خدشات کومدنظررکھنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی آئی اور ڈبلیوڈبلیوایف پاکستان کے درمیان تعاون کا مقصد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے دوران ماحولیاتی وحیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی پالیسیوں میں پائے جانے والے خلا کو پر کرنا اور ان منصوبوں میں ماحولیاتی موزونیت کو کو تقویت دینا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت منیر نے بتایا کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون نئی بات نہیں، دونوں ادارے ماحولیات اور تحفظ کی حکمت عملیوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون کو باضابطہ بنانے سے دونوں اداروں کے لیے تحقیق کے مختلف شعبوں میں تعاون اور سرکاری اداروں کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

Comments Off on سی پیک کے تحت منصوبوں میں ماحولیاتی و حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …