Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے مابین صحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے سی پی ایم اے کا آغاز کیا گیا،ڈاکٹر شہباز۔
Latest News Urdu - May 23, 2021

سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے مابین صحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے سی پی ایم اے کا آغاز کیا گیا،ڈاکٹر شہباز۔

.

سی پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر محمد شہباز نے اعلان کیا ہے کہ چین پاکستان ہیلتھ کوریڈور کے تحت چائینہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (سی پی ایم اے) کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان اور چین کے شعبہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام چائینہ پاکستان ہیلتھ کوریڈور کی طرز پر اٹھایا گیا ہے اور یہ دونوں سدا بہار دوست ممالک پاکستان اور چین کے مابین طبی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کے لئے ناگزیر ہے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے مابین صحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے سی پی ایم اے کا آغاز کیا گیا،ڈاکٹر شہباز۔

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …