سی پیک کے تحت پاکستان کی کاٹن کی صنعت کو فروغ ملے گا۔
.
ایک بیان میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے صدر ڈاکٹر محمد علی تالپور نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو رواں سال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کپاس کی بہترین بیج فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو بیج معروف سیڈ کمپنیوں کی مدد سے دی جائے گی اور پی سی سی سی ملک میں بڑے پیمانے پر معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ ڈاکٹر تالپور نے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر تصور حسین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں پی سی سی سی کے تحت کام کرنے والے تمام تحقیقی اداروں سے رابطے میں رہیں اور معیاری بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سی پیک کے تحت چینی بیج کی ٹیکنالوجی کے حصول میں بھی کردار ادا کررہی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …