سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے مکمل کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنا تھری گورجز کارپوریشن (سی ٹی جی) نے کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے مکمل کمرشل آپریشن کا آغاز کیا ہے جو سی پیک کے تحت پن بجلی کی سرمایہ کاری کا پہلا منصوبہ ہے۔ پاور ہاؤس میں ایچ پی پی سی او ڈی کے آغاز کے لئے باقائدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منور اقبال نے پاکستانی حکومت کی جانب سے تقریب میں سی ٹی جی کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل کارپوریشن (سی ٹی جی آئی) کے چیئرمین وو شینگ لیانگ نے بھی خطاب کیا۔ ان کے مطابق کروٹ پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو 3.2 بلین کلو واٹ گھنٹے سستی، صاف بجلی ہر سال فراہم کرے گا تاکہ تقریباً 50 لاکھ مقامی صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ہر سال، یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 3.5 ٹن کمی کا موجب بھی بنے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…