سی پیک کے تحت گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر 80 فیصد کام مکمل، عاصم سلیم باجوہ۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ چیئرمین نے مزید بتایا کہ سڑک پر اسفالٹ کا کام جاری ہے اور اس سے بندرگاہ کی کارروائیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکے گا۔ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر بندرگاہ اور اس کے فری زون کو قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کے ساتھ رابطہ فراہم کرتا ہے تاکہ درآمد ، برآمد اور سامان کی نقل و حمل کو تیزی سے یقینی بنایا جاسکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…






