Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ کے فوائد سے پورا خطہ مستفید ہوگا،چینی عہدیدار۔
Latest News Urdu - March 1, 2021

سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ کے فوائد سے پورا خطہ مستفید ہوگا،چینی عہدیدار۔

.

چائینہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤژونگ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران سی پیک فریم ورک کے تحت تعمیر ہونے والی گوادر بندرگاہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بندرگاہ خطے میں شراکت دار ممالک کے لئے رابطے کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ گوادر بندرگاہ کے توسط سے حال ہی میں شروع ہونے والی افغان ٹرانزٹ تجارت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی کامیابی خطے میں امن کے لئےناگزیر ہے۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کے تحت روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کو گوادر میں ہونے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Comments Off on سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ کے فوائد سے پورا خطہ مستفید ہوگا،چینی عہدیدار۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …