سی پیک کے تحت گوادر علاقائی تجارتی مرکز کے طور پر ابھرےگا،صدر عارف علوی۔
۔
صدر عارف علوی نے اپنے دو روزہ دورہ گوادر کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں بلوچستان کے علاقوں میں تجارتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ صدر پاکستان کو گوادر ایئرپورٹ اور ہسپتال کی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کےحوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صدر عارف علوی نے ملک کی برآمدات میں اضافے اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے سرحد پار تجارت کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے اجلاس کو بتایا کہ گوادر کو 1.2 ملین گیلن یومیہ (ایم جی ڈی) پانی فراہم کرنے کا منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…