Home Latest News Urdu سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سبز ترقی اورعوامی روابط پر خاص توجہ مرکوز ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔
Latest News Urdu - November 5, 2021

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سبز ترقی اورعوامی روابط پر خاص توجہ مرکوز ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔

.

ایک پاکستانی نیوز چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہےکہ جوں جوں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے گرین ڈویلپمنٹ پر خاص توجہ مرکوز ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور ان کا رشتہ ایک خاندان جیسا ہے۔مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ چین تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔چینی سفیر نونگ رونگ نے مزید کہا کہ وہ افغانستان سمیت تمام فریقین کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں جاری انسانی بحران کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا۔

Comments Off on سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سبز ترقی اورعوامی روابط پر خاص توجہ مرکوز ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …